فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی



الہ آباد: بھارت میں فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر 9 ویں جماعت کے طالب علم نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق الہ آباد کے علاقے پارسا نگر کے رہائشی ودیاکانت شکلا نے اپنے  14 سالہ بیٹے  کو سماجی ویب سائٹ پر فیس بک پر چیٹنگ سے منع کیا جس پر لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارلی، واقعے کے فوری بعد لڑکے کے اہل خانہ نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ نو عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شدت پسندی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جہاں اس سے قبل امریکی ریاست کولاراڈو میں 12سالہ بچی نے ’’آئی فون‘‘ واپس لینے پراپنی ماں کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Share on Google Plus

About Mr.Ikram

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment